بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین مرتبہ یہ کہنا کہ تم میری طرف سے آزاد ہو


سوال

میری بہن کا شوہر کے ساتھ کسی بات پر  جھگڑا ہوا، شوہر نے ایک ہی مجلس میں تھوڑی تھوڑی دیر کے وقفہ  سے تین بار بولا کہ  تم میری طرف سے آزاد ہو، کیا اس سے طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟ اس کے بارے میں  کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب شو ہر نے پہلی مرتبہ یہ الفاظ کہے  کہ تم میر ی طرف سے آزاد ہو تو اس سے بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے ،دوسری اور تیسری مرتبہ یہی جملہ کہنے سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ،اب  نکاح ختم ہوگیاہے، مطلقہ اپنی  عدت(مکمل تین ماہ واریاں اگر حمل نہ ہو اور حمل کی صورت میں بچہ کی پیدائش تک) گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو گی،البتہ اگر دونوں مرد اور عورت ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نئے مہر اور شرعی گواہان کے روبرو  دوبارہ نکاح (چاہےعدت کے دوران یا عدت کے بعد)کرکے میاں بیوی  کی حیثیت  سےرہ سکتےہیں ، اور آئندہ کے لیے شوہر کو دو طلاقوں کا اختیار  ہوگا۔

وفي البحر الرائق:

"وفي فتح القدير وأعتقتك مثل أنت حرة، وفي البدائع كوني حرة أو اعتقي مثل أنت حرة ككوني طالقا مثل أنت طالق."

(باب الکنایات فی الطلاق، 3 /325، ط: دار الکتاب الاسلامی)

فتاوی شامی میں ہے:

"ومن الألفاظ المستعملة: الطلاق يلزمني، والحرام يلزمني، وعلي الطلاق، وعلي الحرام فيقع بلا نية للعرف، (قوله فيقع بلا نية للعرف) أي فيكون صريحا لا كناية، بدليل عدم اشتراط النية وإن كان الواقع في لفظ الحرام البائن لأن الصريح قد يقع به البائن كما مر، لكن في وقوع البائن به بحث سنذكره في باب الكنايات، وإنما كان ما ذكره صريحا لأنه صار فاشيا في العرف في استعماله في الطلاق لا يعرفون من صيغ الطلاق غيره ولا يحلف به إلا الرجال، وقد مر أن الصريح ما غلب في العرف استعماله في الطلاق بحيث لا يستعمل عرفا إلا فيه من أي لغة كانت، وهذا في عرف زماننا كذلك فوجب اعتباره صريحا كما أفتى المتأخرون في أنت علي حرام بأنه طلاق بائن للعرف بلا نية مع أن المنصوص عليه عند المتقدمين توقفه على النية...."

(باب صریح الطلاق، 3/ 252، ط:سعید)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله لا يلحق البائن البائن) المراد بالبائن الذي لا يلحق هو ما كان بلفظ الكناية لأنه هو الذي ليس ظاهرا في إنشاء الطلاق كذا في الفتح، وقيد بقوله الذي لا يلحق إشارة إلى أن البائن الموقع أولا أعم من كونه بلفظ الكناية أو بلفظ الصريح المفيد للبينونة كالطلاق على مال..."

(باب الکنایات، 3/ 308، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101652

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں