بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تعویذ کا حکم


سوال

السلام علیکم، میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی کے لیے تعویذ پہننا کیسا ہے؟ نیز جو آیت الکرسی یا اس جیسی کوئی اور مقدس چیز لوگ گلے میں لاکٹ کی طرح پہنتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

1 تعویذ کے شرعا جائز ہونے کی تین شرائط ہیں: 1۔ کسی جائز مقصد کے لیے ہو، ناجائز مقصد کے لیے ہرگز نہ ہو۔ 2۔ اس کو مؤثر بالذات نہیں سمجھا جائے، بلکہ اللہ تعالیٰ کی ذات کو ہی مؤثر حقیقی سمجھا جائے۔ 3۔ وہ تعویذ قرآن و حدیث یا اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر مشتمل ہو، یا عربی یا کسی اور زبان کے ایسے الفاظ پر مشتمل ہو جن میں کفر و شرک یا گناہ کی بات نہ ہو اور ان کا مفھوم بھی معلوم ہو۔ اگر مذکورہ شرائط نہ پائی جائیں تو پھر تعویذ کرنا اور پہننا شرعا ناجائز ہوگا۔ 2 آیت الکرسی اور اس جیسی مقدس اشیاء گلے میں لٹکانا جائز ہے مگر اس کے ساتھ بیت الخلاء نہیں جاسکتے ہیں کیونکہ مقدس آیات کی بے ادبی ہے تاہم موم جامہ وغیرہ کرواکے گلے میں پہنا جائے تو پھر اسے لے کر بیت الخلاء جاسکتے ہیں۔۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143410200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں