بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1445ھ 19 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تصویر والی سے چھری سے جانور ذبح کرنا


سوال

کیا ایسی تیز دھار چھری سے جس پر کمپنی کا لوگو بنا ہو اور لوگو میں جانور کی شبیہ کھدی ہو، اس سے  جانور ذبح کر سکتے ہیں یا ایسا کرنے سے قربانی نہیں ہو گی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ   چھری سے جانور ذبح کرنا جائز ہے اور اس سے   قربانی بھی ادا ہوجائے گی۔ البتہ اگر چھری پر جان دار کی  تصویر واضح ہو تو اس طرح کی چھری رکھنے سے اجتناب کرنا ضروری ہے، اس لیے کہ حدیثِ  مبارکہ  میں آتا ہے کہ  جس گھر میں کسی جان دار کی تصویر ہو،  وہاں رحمت کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔

 حدیث شریف میں ہے:

"عن أبي طلحة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «لا تدخل الملائكة بيتاً فيه صورة»".

(صحيح البخاري: كتاب بدء الخلق، رقم:3226،  ص: 385، ط: دار ابن الجوزي. صحيح مسلم: كتاب اللباس والزينة، رقم:206،  ص: 512، ط: دار ابن الجوزي)

فتاوی شامی میں ہے:

"قال في البحر: وفي الخلاصة وتكره التصاوير على الثوب صلى فيه أو لا، انتهى، وهذه الكراهة تحريمية. وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ".

(حاشية ابن عابدين: كتاب الصلاة، مطلب: مكروهات الصلاة، 1/647، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200747

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں