بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ترکہ کی تقسیم ماں، باپ شوہر 2 بیٹے 4 بیٹیاں


سوال

مرحومہ کے ورثا میں ماں اور باپ، شوہر،  2بیٹے  4بیٹیاں اور ایک بھائی  اور  ایک بہن ہے، تقسیم وراثت کس طرح ہوگی ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں مرحومہ  کے کل ترکہ کو  96 حصوں میں تقسیم کرکے  24 حصے شوہر کو، 16 حصے والد کو، 16 حصے والدہ کو، 10 حصے ہر ایک بیٹے کو، اور 5 حصے بیٹی کو ملیں گے۔

یعنی 100 روپے میں سے 25 روپے شوہر کو، 16 روپے 66 پیسے والد کو، 16 روپے 66 پیسے والدہ  کو، 10 روپے 41 پیسے ہر ایک بیٹے کو، اور 5 روپے 20 پیسے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے، جب کہ مرحومہ کے بھائی بہن، والد کے حیات ہونے کے سبب محروم رہیں گے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200135

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں