اگر تحیۃ الوضو کے نوافل ادا کرنےکے بعدنماز تراویح گھر پر خاتون پڑھ رہی تھی اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے پھر وضو کیا تو اس وضو سے دوبارہ تحیۃالوضو کے نوافل پڑھ سکتی ہیں اور پھر تراویح پڑھنا شروع کر دیں؟
تراویح کے دوران اگر وضو ٹوٹ جائے تو دوبارہ وضو کرکے تحیۃ الوضو کے نوافل پڑھ سکتی ہیں، تاہم تحیۃ الوضو کے بجائے تراویح کی نماز کا تسلسل قائم رکھا جائے یہ زیادہ بہتر ہے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109201264
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن