بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں اجرت لے کر قرآن سنانا


سوال

تراویح کاحافظ صاحب کےلیےاجرت لینا کیسا ہے؟

جواب

اجرت پرقرآن کریم سنانا جائزنہیں ہےاورثواب بھی نہیں ہے،اس حالت میں بہترہےکہ الم ترکیف سےتراویح پڑھادی جائے، اس سےبھی تراویح کی سنت ادا ہوجائےگی، البتہ بلاتعیین کچھ دیدیاجائےاورنہ دینے پرکوئی شکایت بھی نہ ہوتویہ صورت اجرت سےخارج اورحدجوازمیں داخل ہوسکتی ہے۔(کفایت المفتی،3/350) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں