بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کے بعد دعا کرنا


سوال

تراویح کے بعد دعا کرنا جائزہے؟

جواب

نمازوں کے بعد دعاکاذکر احادیثِ مبارکہ میں بکثرت آیاہے،  نیز تراویح بھی مستقل نما زہے؛ لہذا نمازِتراویح کے بعد  بھی انفرادی یا اجتماعی دعا مانگنا درست ہے، تراویح کے بعد دعا کامانگنا سلف صالحین کا  معمول رہا ہے اور اکابرین سے بھی متوارث ہے،  تاہم اس کو لازم نہ سمجھاجائے اور دعا نہ کرنے والوں پر نکیر نہ کی جائے،  ورنہ یہ عمل بدعت بن جائے گا،  باقی  وتر  کی نماز جماعت کے ساتھ  پڑھنے کے بعد  اجتماعی دعا کرنا صحیح نہیں ہے، اور انفرادی دعا میں کوئی حرج نہیں۔ (مستفاد:  فتاوی دارالعلوم دیوبند 4/190)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں