بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح کی رکعات فوت ہوجائیں تو قضا کب کریں؟


سوال

  اگر امام چار  (4)   رکعت  تراویح پڑھا چکا ہے تو  اس کے بعد آنے والے  کے لیے بقیہ سولہ(16) رکعات کافی ہو جائیں گی یا بعد میں چار (4)رکعات اکیلے پڑھے گا؟

جواب

تراویح  کی کچھ رکعات جماعت  سے رہ  جائیں تو  بقیہ تراویح امام کے ساتھ پڑھ لی جائیں ، اورجو  رکعات رہ گئیں ہیں   وتر  کے بعد ادا کر لی جائیں۔

یہ صورت تب ہے جب فرض نماز پڑھ لی ہو، لہٰذا اگر فرض نماز نہیں پڑھی تو جب تک فرض  ادا نہ کرلے تراویح میں شرکت نہیں کرسکتا، بلکہ پہلے فرض اور سنت مؤکدہ پڑھے، پھر جتنی رکعات تراویح کی مل جائیں امام کے ساتھ ادا کر ےاور جو رہ جائیں وتر کے بعد ادا کر لے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(التراويح سنة) مؤكدة لمواظبة الخلفاء الراشدين (للرجال والنساء) إجماعا

(ووقتها بعد صلاة العشاء) إلى الفجر (قبل الوتر وبعده) في الأصح، فلو فاته بعضها وقام الإمام إلى الوتر أوتر معه ثم صلى ما فاته.

(قوله بعد صلاة العشاء) قدر لفظ صلاة إشارة إلى أن المراد بالعشاء الصلاة لا وقتها وإلى ما في النهر من أن المراد ما بعد الخروج منها حتى لو بنى التراويح عليها لا يصح، وهو الأصح؛ وكذا بناؤها على سنتها كما في الخلاصة. قال: فكلهم ألحقوا السنة بالفرض...........(قوله فلو فاته بعضها إلخ) تفريع على الأصح، لكنه مبني على أن الأفضل في الوتر الجماعة لا المنزل، وفيه خلاف سيأتي، فقوله أوتر معه: أي على وجه الأفضلية، وكذا على القول الأول من الثلاثة المارة، وأما على القول الثاني منها فإنه يأتي بما فاته وعلله في الخلاصة بأنه لا يمكنه الإتيان بعد الوتر، وبما قررناه ظهر أن ما في البحر من جعله التفريع على الثالث كالثاني صوابه كالأول كما مشى عليه الشارح هنا. وتظهر ثمرة الخلاف أيضا فيما لو صلاها بعد الوتر أو نسي بعضها وتذكر بعد الوتر فصلى الباقي صح على الأول والثالث دون الثاني."

(کتاب  الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، 2/ 43، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144509100446

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں