بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 محرم 1448ھ 23 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

تقسيم تركہ اور وارث كےليےوصيت كاحكم


سوال

میری بیوی کاانتقال ہوچکاہےورثاء یہ ہے،شوہر،ایک بچی،چاربھائی اورچاربہنیں شریعت کےمطابق میراث کی تقسیم فرمائیں۔

نیزمرحوم نےیہ بھی وصیت کی تھی کہ میراتمام سامان بیچ کرمیری بیٹی کےلیےسوناکےزیوربنانا،تاکہ شادی کےلیےاس کےکام آئے،کیایہ وصیت درست ہے یانہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کی مرحومہ بیوی کے ترکہ کی  تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ اگر مرحومہ  پر کوئی قرضہ ہو تو اس کو کل ترکہ سے ادا کرنے کے بعد،اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کوبقیہ ترکہ کے  ایک تہائی سے ادا کرنے کے بعد بقیہ کل ترکہ منقولہ و غیر منقولہ کو ،48حصوں میں تقسیم کر کے ،13 حصے شوہر (سائل )کو ،50حصے  بیٹی کو ،دو،دوحصےہرایک بھائی کو،ایک،ایک حصہ ہرایک بہن کوملے گا۔

نوٹ : مرحومہ کےحقوق متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کے اخراجات شوہر(سائل )کےذمےہوں گے۔

صورت تقسیم یہ ہے:

میت(سائل کی بیوی):4 /48

شوہربیٹیبھائیبھائیبھائیبھائیبہن بہنبہنبہن
121
122422221111

یعنی فیصدکےاعتبار سے، 25فیصد شوہرکو ،اور50فیصد بیٹی کو  ،اور4.16ہرایک بھائی کو،2.08ہرایک بہن کوملے گا ۔

نیز کسی وارث کے لیے وصیت کرنا معتبر نہیں، ہاں اگر باقی سب ورثاءعاقل اوربالغ ہوں  اوراپنی  رضامندی سے اس وصیت کونافذکرناچاہیں تو وصیت نافذ ہو سکتی ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کی مرحومہ بیوی کی اپنی بیٹی کے لیے کی گئی  مذکورہ وصیت مرحومہ کے ورثاء  کی رضامندی پر موقوف ہے، اگر تمام ورثاء عاقل بالغ ہوں اورراضی ہوں تو مرحومہ کی وصیت پر عمل کیا جا سکتا ہے ورنہ  جو وارث وصیت نافذ کرنے پر راضی ہو اس کے حصے کی حد تک وصیت نافذ کی جائے گی اور اگر کوئی بھی وارث وصیت کے نافذ کرنے پر راضی نہ ہو تو صرف اس کا جو شرعی حصہ ہے وہی اس کو ملے گا۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"ولا تجوز الوصية للوارث عندنا إلا أن يجيزها الورثة."

(کتاب الوصیة، ج:6، ص:90، ط:دارالفكر)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144703100085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں