بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تنظیم فکر شاہ ولی اللہ


سوال

تنظیم فکر شاہ ولی اللہی کیسی ہے؟کیا یہ مسلمان ہیں؟ان کا کیا عقیدہ ہے؟

جواب

تنظیم فکرشاہ ولی اللہی سے منسلک افرادجنت دوزخ،عقیدہ شفاعت،آبِ کوثر،حیاتِ عیسی علیہ السلام اورظہورِ مہدی علیہ الرضوان وغیرہ سے متعلق اہلِ سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کر جدا عقائد و نظریات  رکھتے ہیں؛ لہذا  یہ تنظیم اوراس سے وابستہ افراداپنے مخصوص خیالات ونظریات،تعبیرات واصطلاحات کی بنا پراہلِ حق علماء اوراہلِ سنت والجماعت سے جدا ہیں، البتہ ان کی تکفیر نہیں کی گئی ہے؛ لہذا اس تنظیم میں شمولیت  یا اس کے عقائد ونظریات کو اپنانا اہلِ سنت اہلِ حق کے راستہ سے انحراف ہے۔

تنظیم فکرولی اللہی سے متعلق مفصل فتویٰ کے لیے ملاحظہ فرمائیں:  فتاویٰ بینات جلد اول صفحہ450 تا 466 مطبوعہ مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں