بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سب سے پہلے تلوار کس نبی نے استعمال کی ہے؟


سوال

سب سے پہلے تلوار کس نبی کوملی؟

جواب

واضح رہے کہ یہ بات تو معلوم نہ ہوسکی کہ " سب سے پہلے تلوار کس نبی کو ملی؟" ،البتہ بعض روایات میں آتا ہے کہ سب سے پہلے تلوار کے ذریعے لڑائی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی  ہے۔

المنتظم في تاريخ الأمم والملوكمیں ہے:

"وروى الضحاك، عن ابن عباس، قال: إبراهيم أول من أضاف الضيف، وأول من ثرد الثريد، وأول من لبس النعلين، وأول ‌من ‌قاتل ‌بالسيف والسن، وأول من قسم الفيء، وأول من اختتن في موضع يقال له القدوم، وهو ختن نفسه."

(‌‌باب ذكر إبراهيم الخليل عليه السلام، ‌‌ومن الحوادث أن الله تعالى أمر بكلمات فأتمهن، ج:1، ص:277، ط:دار الكتب العلمية)

إتحاف الأخِصّا بفَضَائل المسجد الأقصى میں ہے:

"وكان إبراهيم عليه السلام أول من لبس السراويل والنعلين، وأول ‌من ‌قاتل ‌بالسيف، وأول من قسم الفيء، وأول من اختتن بموضع يسمى القدوم."

‌‌(الباب الحادي عشر في فضل سيدنا الخليل عليه الصلاة والسلام...الخ، ج:2، ص:75، ط:الهيئة المصرية العامة للكتب)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503102094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں