بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 ذو الحجة 1447ھ 04 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کے قول:’’ ان نو(۹) باتوں کے علاوہ کسی بات میں خیر نہیں ۔۔۔الخ کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل قول، حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کا ہے ؟رہنمائی فرمائیں: 

حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:’’ ان نو(۹) باتوں کے علاوہ کسی بات میں خیر نہیں:۱۔ لا الہ الا اللہ کہنا ۔۲۔اللہ اکبر کہنا۔۳۔ سبحان اللہ کہنا۔۴۔ اللہ کی حمد بیان کرنا ۔۵۔اللہ سے خیر و بھلائی مانگنا۔۶۔ برائی سے پناہ مانگنا۔۷۔ اچھائی کا حکم دینا۔۸۔برائی سے روکنا۔۹۔ قرآن ِکریم کی تلاوت کرنا‘‘۔

جواب

سوال میں آپ نے  حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کے جس قول کے متعلق دریافت کیا ہے، حافظ ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے یہ قول اپنی کتاب"الصمت وآداب اللسان"میں درج ذیل الفاظ میں ذکر کیا ہے:

"حدّثنا عبدُ الرحمن بنُ صالحٍ، حدّثنا سعيد بنُ عبد الله بنِ الرّبيع بنِ خُثيم عن نُسيرِ بنِ ذُعلوقٍ عَن بكر بنِ مَاعزٍ قال: كان الرّبيع بنُ خُثيم يقولُ: لا خيرَ في الكلام إلّا في تسعٍ: تَهليلٌ، وتَكبيرٌ، وتَسبيحٌ، وتَحميدٌ، وسُؤالُك عَن الخير، وتَعوّذُك مِن الشر، وأمرُك بِالمعروف، ونَهيُك عَن المنكر، وقِراءتُك القرآنَ".

(الصمت وآداب اللسان، باب النهي عن فضول الكلام ... إلخ، ص:84، رقم:87، ط: دار الكتاب العربي-بيروت)

فقط والله اعلم


فتویٰ نمبر : 144501101955

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں