بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شراب کا کاروبار کرنے والے کے ساتھ شرکت کرنا


سوال

اگر کوئی مشترکہ طور پر ایک ہوٹل چلاتاہے، ایک شریک ہندو ہے،  وہ اس ہوٹل میں شراب کی دکان چلانا چاہتا ہے، اب مسلم شریک کے لیے اس میں شرکت درست ہے یا نہیں ؟ یا کوئی اور شکل جواز کی ہے؟

جواب

صورت ِمسئولہ میں جب ہندو شریک شراب کا کاروبار کرنا چاہتا ہے تو سائل کے لیے ہندو کے ساتھ شرکت کرنا جائز نہیں ہے اور شرکت کرنے کی صورت میں جو نفع ہوگا وہ سائل کے لیے حلال نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) بطل (بيع مال غير متقوم) أي غير مباح الانتفاع به ابن كمال فليحفظ (كخمر وخنزير وميتة لم تمت حتف أنفها) بل بالخنق ونحوه فإنها مال عند الذمي كخمر وخنزير، وهذا إن بيعت (بالثمن) أي بالدين كدراهم ودنانير ومكيل وموزون بطل في الكل، وإن بيعت بعين كعرض بطل في الخمر وفسد في العرض فيملكه بالقبض بقيمته ابن كمال."

(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد ج نمبر ۵ ص نمبر ۵۵، ایچ ایم سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما) البيع الباطل فهو كل بيع فاته شرط من شرائط الانعقاد من الأهلية والمحلية وغيرهما، وقد ذكرنا جملة ذلك في صدر الكتاب ولا حكم لهذا البيع أصلا؛ لأن الحكم للموجود ولا وجود لهذا البيع إلا من حيث الصورة؛ لأن التصرف الشرعي لا وجود له بدون الأهلية والمحلية شرعا كما لا وجود للتصرف الحقيقي إلا من الأهل في المحل حقيقة، وذلك نحو بيع الميتة والدم والعذرة والبول وبيع الملاقيح والمضامين وكل ما ليس بمال، وكذا بيع صيد الحرم والإحرام؛ لأنه بمنزلة الميتة، وكذا بيع الحر؛ لأنه ليس بمال، وكذا بيع أم الولد والمدبر والمكاتب والمستسعى لأن أم الولد حرة من وجه، وكذا المدبر فلم يكن مالا مطلقا والمكاتب حر يدا فلم يكن مالا على الإطلاق، والمستسعى عند أبي حنيفة بمنزلة المكاتب وعندهما حر عليه دين.

وكذا بيع الخنزير من المسلم؛ لأنه ليس بمال في حق المسلم وكذا بيع الخمر؛ لأنها ليست بمتقومة في حق المسلم؛ لأن الشرع أسقط تقومها في حق المسلمين حيث أهانها عليهم فيبطل ولا ينعقد."

(کتاب البیوع، فصل فی حکم البیع ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۰۵، دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں