بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نوکری اور تلاش رزق کی دعا


سوال

نوکری اور تلاش رزق کی دعا بتا دیں۔

جواب

رزقِ حلال کے لیے دعا کے ساتھ ساتھ جائز حدود میں رہتے ہوئے اس کے حصول کی سعی بھی واجب ہے، لہٰذا آپ مناسب مواقع کی تلاش جاری رکھیے، اور حتی الوسع محنت بھی کیجیے، اور اس کے ساتھ ساتھ  پانچ وقت باجماعت نماز کا اہتمام کیجیے، استغفار کی کثرت اور  ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام  کیجیے:

"أَللّهمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَنْ سِوَاكَ"۔

اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام  کیجیے:

"أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ" .

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100154

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں