بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام میں بچہ کو کریم لگانے کا حکم


سوال

مکہ میں ہوٹل سے احرام کی حالت میں خاتون نے بچے کا پیمپر تبدیل کرایا اور ایک انگلی سے کریم لگا دی ،پھر خیال آیا تو ہاتھ دھونے کے لیے ابھی صابن کو ہاتھ ہی لگایا تھا تو یاد آگیا کہ صابن سے ہاتھ دھونے کی اجازت نہیں  ہے اور خالی پانی سے ہاتھ اچھی طرح دھو لیے، ایسے میں کیا دم واجب ہو گیا ہے یا خالی صدقہ فطر ادا کر دیا جائے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں اگر کریم خوشبودار تھی  تو  اس صورت میں  چوں کہ مکمل عضو پر کریم  نہیں لگی تو سائلہ پر صدقہ فطر کے بقدر صدقہ لازم ہوگا اور اگر کریم میں خوشبو ملی ہوئی نہیں تھی تو اس سے سائلہ پر کچھ لازم نہیں ہوگا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"ويستوي في وجوب الجزاء بالتطيب الذكر والنسيان والطوع والكره والرجل والمرأة هكذا في البدائع."

(کتاب المناسک ،الباب الثامن فی الجنایات،الفصل الاول فی ما یجب بالتطیب ،ج:1،ص:241،دارالفکر)

وفيها أيضا:

"فإذا استعمل الطيب فإن كان كثيراً فاحشاً ففيه الدم، وإن كان قليلاً ففيه الصدقة ، كذا في المحيط. واختلف المشايخ في الحد الفاصل بين القليل والكثير، فبعض مشايخنا اعتبروا الكثرة بالعضو الكبير نحو الفخذ والساق، وبعضهم اعتبروا الكثرة بربع العضو الكبير، والشيخ الإمام أبو جعفر اعتبر القلة والكثرة في نفس الطيب إن كان الطيب في نفسه بحيث يستكثره الناس ككفين من ماء الورد، وكف من الغالية والمسك، بقدر ما استكثره الناس فهو كثير، وما لا فلا، والصحيح أن يوفق ويقال: إن كان الطيب قليلاً فالعبرة للعضو لا للطيب، حتى لو طيب به عضواً كاملاً يكون كثيراً يلزمه دم، وفيما دونه صدقة، وإن كان الطيب كثيراً فالعبرة للطيب لا للعضو حتى لو طيب به ربع عضو يلزمه دم، هكذا في محيط السرخسي والتبيين. هذا في البدن وأما الثوب والفراش إذا التزق به طيب اعتبرت فيه القلة والكثرة على كل حال، وكان الفارق هو العرف، وإلا فما يقع عند المبتلى، كذا في النهر الفائق".

(کتاب المناسک ،الباب الثامن فی الجنایات،الفصل الاول فی ما یجب بالتطیب ،ج:1،ص:240،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101788

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں