بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کو بہن سے بات کرنے پر معلق کرنا


سوال

 ایک عورت کو اس کے  شوہر نے کہا کہ اگر اپنی  بہن سے بات کی تو آپ کو میری طرف سے طلاق ہے تو کون سی طلاق واقع ہوگی؟

جواب

صورت مسئولہ میں شوہر نے اپنی بیوی کی طلاق کو اس کی بہن سے بات کرنے پر معلق کیا ہے؛ لہذا اگراس کی  بیوی اپنی بہن سے بات کرے گی تو اس سے اس پر ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی،عدت کے دوران رجوع کرلینے کی صورت میں نکاح برقرار رہے گا، ورنہ عدت گزر جانے سے نکاح ختم ہوجائے گا، عورت اپنی مرضی سے جہاں چاہے  نکاح کر سکے گی،پہلے شوہر کے ساتھ بھی باہمی رضامندی سے نیا مہر مقرر کرکے گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح کرنا صحیح ہوگا۔ بہر صورت آئندہ شوہر کو دو طلاقوں کا حق ہوگا، بشرطیکہ طلاق معلق واقع ہونے سے پہلے اسی بیوی کو اس نے کوئی طلاق نہ دی ہو۔

"قال في الهندیة: واذا أضافه إلی الشرط، وقع عقیبَ الشرط اتفاقاً، مثل أن یقول لامرأته: إن دخلت الدار، فأنت طالق". (الفتاوی الهندیة: ۱/۴۸۸، الفصل الثالث في تعلیق الطلاق بکلمة إن و إذا و غیرها، باب الأیمان في الطلاق، رشیدیة) فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144110201816

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں