بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی نے طلاق نہیں سنی تو طلاق کا حکم


سوال

میں نے بیوی کو طلاق دی، لیکن بیوی نے نہیں سنی، تین دفعہ کہا تو طلاق ہوئی یا نہیں ہوئی؟  کیا حکم ہے ہم دونوں  کے لیے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں  اگرچہ  آپ کی بیوی نے طلاق کے الفاظ نہیں سنے، لیکن جب آپ  نے  اسے تین دفعہ طلاق  دیں ، تو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور  دونوں کا نکاح آپس میں ختم ہو چکا ہے اور  اب دونوں کا ساتھ  رہنا جائز نہیں  ہے، نہ رجوع کی اجازت ہے، اور نہ ہی تجدیدِ نکاح کی گنجائش ہے،عورت عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں