بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں سورت کے تکرار کا حکم


سوال

فرض کی رکعتوں میں یا سنت کی رکعتوں میں اگر کوئی شخص ایک سورت دو مرتبہ پڑھے یعنی مکرر پڑھے ،تو کیا سجدہ سہوہ واجب ہوتا ہے؟

جواب

 فرض نماز کی رکعتوں میں ایک سورت کو مکرر پڑھنا  مکروہ تنزیہی ہے ، سجدہ سہو واجب نہیں ،البتہ نفل یا سنت کی رکعتوں میں  ایک سورت کو مکرر کرنا   مکروہ نہیں ۔

حاشیۃ الطحطاوی میں ہے:

"يكره تكرار ‌السورة ‌في ‌ركعة واحدة من الفرض،وقيد بالفرض لأنه لا يكره التكرار في النفل لأن شأنه أوسع."

(فصل فی المکروھات،ص:352)

فتاوی شامی میں ہے:

"لا بأس أن يقرأ سورةً ويعيدها في الثانية.

" (قوله: لا بأس أن يقرأ سورةً إلخ ) أفاد أنه يكره تنزيها، وعليه يحمل جزم القنية بالكراهة، ويحمل فعله عليه الصلاة والسلام لذلك على بيان الجواز، هذا إذا لم يضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولى: {قل أعوذ برب الناس} الناس أعادها في الثانية إن لم يختم، نهر."

(ج:1 ،ص: 352 ،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144408101236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں