بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تیز بارش کی وجہ سے گھر میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

 اگربارش بہت تیزہو ، اورنمازکا ٹائم ہوجاۓ ، توگھرمیں نمازپڑھ سکتے ہیں؟ یاہرحال میں مسجدجاناپڑے گا؟

جواب

واضح رہے کہ مردوں پر مسجد   میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کرناسنت موکدہ اور  واجب کے قریب ہے، معتبر اور شرعی اعذار کے بغیر جماعت میں شرکت نہ کرنا شرعاجائز نہیں ہے۔

لہذا صورتِ مسئولہ میں  اگر شدید بارش ہو تو ایسی صورت میں گھر میں نماز پڑھنا بلا کراہت درست ہے، تاہم اگر ہلکی بارش  ہو، لیکن نقصان کا اندیشہ نہ ہو  تو ایسی صورت  میں  مسجد میں آکر  جماعت  کے ساتھ نماز پڑھنے کو ترجیح دینی چاہئے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"الجماعة سنة مؤكدة. كذا في المتون والخلاصة والمحيط ومحيط السرخسي وفي الغاية قال عامة مشايخنا: إنها واجبة وفي المفيد وتسميتها سنة لوجوبها بالسنة وفي البدائع تجب على الرجال العقلاء البالغين الأحرار القادرين على الصلاة بالجماعة من غير حرج...وتسقط الجماعة بالأعذار حتى لا تجب على المريض والمقعد والزمن ومقطوع اليد والرجل من خلاف ومقطوع الرجل والمفلوج الذي لا يستطيع المشي والشيخ الكبير العاجز والأعمى عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - والصحيح أنها تسقط بالمطر والطين والبرد الشديد والظلمة الشديدة. "

(كتاب الصلاة، الباب الخامس في الإمامة ، الفصل الأول في الجماعة، ج:1ص:82 / 83 ط: دار الفکر)

الفقہ الاسلامی وادلتہ میں ہے:

"يعذر المرء بترك الجمعة والجماعة، فلا تجبان للأسباب الآتية  ... المطر، والوحل (الطين) والبرد الشديد، والحر ظهرا، والريح الشديدة في الليل لا في النهار، والظلمة الشديدة، بدليل ما روى ابن عمر رضي الله عنه، قال: «كنا إذا كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في سفر، وكانت ليلة مظلمة أو مطيرة، نادى مناديه: أن صلوا في رحالكم» ، والثلج والجليد كالمطر."

(كتاب الصلاة، الفصل العاشر: أنواع الصلاة، ج:2 ص:1187 / 1189 ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508101738

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں