بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا تحریم نام تبدیل کیا جائے؟


سوال

ہم نے بچی کا نام "تحریم" رکھا ہے، اور اب اس کی عمر سات سال ہوگئی ہے، کیا اس کو تبدیل کرنا چاہیے؟

جواب

’’تحریم‘‘کے معنی ہیں: ’’منع کرنا‘‘ ،’’حرام کرنا‘‘، معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، اور اگر رکھ دیاگیا ہے تو اس نام کو تبدیل کردیاجائے۔

بہتر ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے  کسی نام کاانتخاب کرکے یا کوئی  اچھا بامعنی نام رکھا جائے،ناموں کے سلسلہ میں ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے مستقل خانہ موجود ہے وہاں سے بھی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200602

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں