بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کی رکعات


سوال

تہجد کی کل کتنی رکعتیں ہیں؟

جواب

روایات میں نمازِ تہجد کی کم از کم دو رکعات اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعات وارد ہوئی ہیں؛ البتہ اکثر وبیشتر آں حضرت ﷺ کی نمازِ تہجد آٹھ رکعات تھیں، اسی وجہ سے فقہاءِ حنفیہ نے فرمایا ہے کہ تہجد میں افضل آٹھ رکعات ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے :

’’وصلاة اللیل وأقلها...‘‘

وتحته في الشامیة: قال: یصلي ما سهل علیه، ولو رکعتین، والسنة فیها ثمان رکعات بأربع تسلیمات‘‘.

(الدر المختار مع الشامية، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاة اللیل، کراچی ۲/ ۲۵) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108200179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں