بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کی کتنی رکعتیں پڑھنی چاہییں؟


سوال

تہجد کی کتنی رکعتیں پڑھنی چاہییں؟

جواب

 اکثر وبیشتر آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تہجد کی نماز آٹھ رکعات تھیں، اسی وجہ سے احناف کے نزدیک  تہجد  میں آٹھ  رکعات پڑھنا افضل ہے، تاہم اگر کوئی شخص محض دو   یا چاررکعات تہجد ادا کرتا ہے تو یہ بھی درست ہے  اور  ایسا شخص تہجد پڑھنے  والا شمار ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

" (قوله : وأقلها على ما في الجوهرة ثمان) قيد بقوله على ما في الجوهرة لأنه في الحاوي القدسي قال: يصلي ما سهل عليه ولو ركعتين والسنة فيها ثماني ركعات بأربع تسليمات اهـ."

(2/ 25 ، کتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاة اللیل، کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101886

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں