بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹچ موبائل میں احادیث کی کتب انسٹال کرنے کا حکم


سوال

کیا ٹچ موبائل میں احادیث کی کتابیں انسٹال کر سکتے ہیں؟

جواب

ٹچ موبائل میں احادیث کی کتب یا دیگر دینی کتابیں انسٹال کرنے اور پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، بلکہ اخلاص کے ساتھ استفادہ کرنا باعثِ اجر و ثواب ہے۔

صحیح بخاری شریف میں ہے:

"حدثنا ‌الحميدي عبد الله بن الزبير ، قال: حدثنا ‌سفيان ، قال: حدثنا ‌يحيى بن سعيد الأنصاري ، قال: أخبرني ‌محمد بن إبراهيم التيمي : أنه سمع ‌علقمة بن وقاص الليثي ، يقول: سمعت ‌عمر بن الخطاب رضي الله عنه على المنبر، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: «إنما الأعمال بالنيات، وإنما لكل امرئ ما نوى، فمن كانت هجرته إلى دنيا يصيبها، أو إلى امرأة ينكحها، فهجرته إلى ما هاجر إليه»."

(بدء الوحي، باب كيف كان بدء الوحي إلي رسول الله صلى الله عليه وسلم، ج:1، ص:6، رقم: 1،  ط:بولاق مصر) 

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406100972

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں