
تبلیغی حضرات کہتے ہیں کہ سال کی جماعت کی نصرت کرنے سے اللہ کا غصہ ٹھندا ہوتا اس کی کیا حقیقت ہے؟
صورت مسئولہ میں تبلیغی حضرات کا یہ کہنا کہ سال کی جماعت کی نصرت کرنے سے اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہوتا ہے اس بات کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے ۔
فتح القدير میں ہے:
"حكم شرعي لا بد له من دليل شرعي لا محالة".
( كتاب إحياء الموات فصل في المياه، ج:10، ص:80، ط: دار الفكر لبنان)
المحصول للرازي ميں هے
"أن الحكم الشرعي لا بد له من دليل والدليل إما نص أو إجماع أو قياس ولم يوجد واحد من هذه الثلاثة فوجب أن لا يثبت الحكم إنما قلنا أن الحكم الشرعي لابد له من دليل".
(المسألة العاشرة، ج:6، ص168، ط: مؤسسة الرسالة)
فقط والله اعلم
فتویٰ نمبر : 144705101765
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن