بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 ربیع الاول 1448ھ 22 اگست 2026 ء

دارالافتاء

 

تعبیر الرؤیا


سوال

خواب دیکھنے والا مرد ہے یا عورت؟: مرد با شرع

خواب دیکھنے والا شادی شدہ ہے یا شادی شدہ نہیں ہے؟: غیر شادی شدہ

 

خواب میں کسی کو کچھ دیتے ہوئے دیکھا؟: کسی کو کچھ دیتے ہوئے نہیں دیکھا

خواب میں بچے کو ہوتے ہوئے دیکھا: بچے کی پیدائش نہیں دیکھی، دیکھنے والا مرد ہے

جس علاقے میں خواب دیکھا وہاں کا موسم: گرمی کا موسم

خواب دیکھنے والی رات میں استخارہ کی نیت سے سویا تھا؟: استخارہ کی نیت نہیں تھی

مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر: 03456264556

 

 

خواب کی تفصیل:

خواب میں اپنی والدہ مرحومہ کو دیکھا کہ وہ مجھ سے بات کرتے کرتے پیچھے کمر کے بل سیدھی گر پڑیں جسطرح سے مردہ اپنی قبر میں لیٹتا ہے نیز انہوں نے وہی کپڑے زیب تن کئے ہوئے تھے جو اپنے انتقال کے وقت کئے تھے۔

جواب

مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور ایصالِ ثواب کرلیں اور اگر خواب دیکھنے والے کے نانا نانی زندہ ہوں تو ان کی خدمت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتویٰ نمبر : 144112201097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں