چھوٹے بچوں کے لیے نظر کا تعویذ بتادیں!
اول آخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور گیارہ مرتبہ سورۃ القلم کی آخری تین آیات
{ فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ (50) وَإِن يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ (51) وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ (52)}
اور سات مرتبہ سورۂ فاتحہ
پانی پر دم کرکے پلائیں، اور بچوں کے کپڑے پر اسی پانی کی چھینٹیں ماریں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110200367
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن