میں نے اپنے چھوٹے بھائی کی منگیتر کو خواب میں دیکھا کہ وہ مردانہ لباس پہنے آستین چڑھا کر اذان دینے کے لیے کھڑی ہو رہی ہے، میرے چھوٹے بھائی کی ابھی شادی نہیں ہوئی سال پہلے تقریباً منگنی ہوئی تھی۔
بھائی کی منگیتر کو سمجھانا چاہیے کہ دینی کاموں میں اپنے دائرہ اور حدود میں رہے، مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کی کوشش نہ کرے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109202007
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن