بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 ربیع الاول 1446ھ 21 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں برہنہ حالت میں اور قبلہ رخ کے خلاف نماز پڑھنا


سوال

میں نے تین چار بار خواب دیکھا کہ مسجد  میں نیم برہنہ حالت میں نماز پڑھتا ہوں، لوگوں سے شرما رہاہوں، ایک دوسرا خواب بھی کافی بار دیکھا ہے کہ باجماعت نماز پڑھ رہا ہوں، مگر قبلہ مُخالف ہوں جب کہ دیگر نمازی قبلہ رخ ہیں۔

جواب

علمائے حق کے بارے میں آپ کا نظریہ اور آپ کی سوچ صحیح نہیں ہے،  علماء کی اصلاح کی فکر کی بجائے اپنی اصلاح کریں۔  نیز علماء کے بارے میں غلط نظریہ کی وجہ سے آپ کی عزت گھٹ رہی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201124

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں