بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نظر بد اور جادو وغیرہ سے حفاظت کا وظیفہ


سوال

 کوئی دعا بتائیں، میری فیملی اور مجھے بہت جلدی نظر لگ جاتی ہے، ہم بندش میں آ جاتے ہیں، کوئی ایسی دعا بتائیں جو گھر کے چوکھٹ پر لگائیں تو نظر بد اور جادو ٹونے سے دور رہیں اور کوئی دعا بتائیں جس سے نظر نہ لگے اور میری فیملی والے بھی جادو ٹونے سے بچے رہیں۔

جواب

صبح وشام سب گھر والے چاروں قُل پڑھنے کا اہتمام کریں، چاروں قُل کو ایک ایک بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں اس طرح تین بار کریں اور پانی پر دم کرکے پیا کریں اور پورے گھر میں اس کا چھڑکاؤ کیا کریں۔ ان شاء اللہ یہ سب ختم ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209201742

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں