بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۃ رحمان کے فضائل


سوال

 سورۃُ الرحمن کی  کچھ  مدلل فضیلت بتائیں۔

جواب

مختلف کتبِ حدیث میں ایک ضعیف حدیث سورۃ الرحمن کی درج ذیل فضیلت کی بابت منقول ہے:

(1) حضرت علی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول الله صلى الله عليه وسلم سے فرماتے ہوۓ سنا کہ ہرچیزکے لیے حسن  وجمال اور زینت  ہے اور قرآن کا حسن  وجمال  اور زینت،ســورةُ الرحمن ہے۔ 
شعب الایمان میں ہے:

"عن علي رضي الله عنه قال سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: "‌لِكل ‌شيء ‌عروسٌ وعَروسُ القرآن الرحمن."

(‌‌فصل في فضائل السور والآيات، 117/4، ط:مکتبة الرشد)

فیض القدیر میں علامہ عبد الروف مناوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :

"لكل شيء عروس وعروس القرآن الرحمن) أي سورة الرحمن.

(هب عن علي) أمير المؤمنين وفيه علي بن الحسن دبيس عده الذهبي في الضعفاء والمتروكين وقال الدارقطني: ليس بثقة."

(‌‌حرف اللام، 286/5، ط:المكتبة التجارية الكبرى)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501102676

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں