بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 ذو القعدة 1445ھ 24 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سورۃ حشر کی آخری تین آیات کے بعد اعوذ باللہ السمیع العلیم الخ پڑھنے کا ثواب


سوال

تین بار"أعوذباللہ السمیع العلیم"پڑھنے کے بعد سورۃ  حشر کے آخری تین آیات پڑھنے کا کتنا ثواب ہے؟

جواب

حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ  جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ ’’أعوذ بالله السميع العليم من الشيطان الرجيم‘‘ پڑھے  اور  سورۃ  الحشر کی آخری تین آیات  پڑھے   تو اس کے ساتھ اللہ تعالی ستر  ہزار فرشتے مقرر کر دیتے ہیں جو  شام تک اُس کے لیے دعا و استغفار کرتے ہیں، اگر اس دن مر جائے تو شہید مرے گا اور  جو شام کو پڑھے اس کو بھی یہی مرتبہ حاصل ہوگا ۔

سنن الترمذی میں ہے :

حدثنا محمود بن غيلان قال: حدثنا أبو أحمد الزبيري قال: حدثنا خالد بن طهمان أبو العلاء الخفاف قال: حدثني نافع بن أبي نافع، عن معقل بن يسار، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " ‌من ‌قال ‌حين ‌يصبح ‌ثلاث ‌مرات: ‌أعوذ ‌بالله ‌السميع ‌العليم من الشيطان الرجيم وقرأ ثلاث آيات من آخر سورة الحشر وكل الله به سبعين ألف ملك يصلون عليه حتى يمسي، وإن مات في ذلك اليوم مات شهيدا، ومن قالها حين يمسي كان بتلك المنزلة۔ "

(أبواب فضائل القرآن، ج:5، ص:182، رقم:2922، ط:ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507102181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں