بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنّی لڑکی سے شادی کے لئے شیعہ لڑکے کا سنّی ھونا


سوال

میرا سوال یہ ھے کہ ایک سنّی لڑکی سے شادی کے لئے شیعہ لڑکا سنّی ہونا چاھتا ھے، تو اس کا کیا طریقہ کار ھوگا، اور کیا اس طرح شادی ھوجائیگی؟ اور مستقبل میں کس طرح چلنا ھوگا؟ کیا اس کے لئے لڑکے کو آپ کے پاس آنا ھوگا؟

جواب

اگر لڑکا اپنے غلط نظریات وعقائد سے مکمّل براءت کا اظھار کرکے صحیح اسلامی نظریات اپنا لیتا ھے تو اس کا نکاح صحیح العقیدہ سنّی لڑکی سے درست ھے، اس کے لئے بھتریہ ھے کہ لڑکا کسی عالِم یا مفتی کے پاس جا کر رھنمائی لے لے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143407200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں