بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سنتوں، نوافل اور تراویح میں مطلق نیت کافی ہے


سوال

جمعۃ المبارک کی سنتیں اور نوافل میں نیت جمعہ کی ہوگی یا ظہر کی؟

جواب

واضح رہے سنت اور نفل ميں اصل  یہ ہے کہ  جس موقع  پر رسول اللہ ﷺ نےکسی نماز کی پابندی کی ہو اسے اسی موقع پر   ادا کر لیا جائے تو اس  سے سنت اداہو جائے گی     لہذا  تمام سنتوں، نفلوں اور تراویح میں نیت کرتے ہوئے وقت کی تعیین ضروری نہیں  ہے  بلکہ مطلق نيت کافی ہے ،مثلاً سنتوں میں صرف سنت کی یا اتباع نبی ﷺ کی نیت کرےالبتہ پھر بھی کوئی شخص اگر وقت کی تعیین کرے تو جمعہ کے وقت کی نیت کرے۔

حاشیہ ابن عابدین میں ہے :

"(وكفى مطلق نية الصلاة) وإن لم يقل لله (لنفل وسنة) راتبة (وتراويح) على المعتمد، إذ تعيينها بوقوعها وقت الشروع،والتعيين أحوط"

"(قوله وكفى إلخ) أي بأن يقصد الصلاة بلا قيد نفل أو سنة أو عدد (قوله لنفل) هذا بالاتفاق (قوله وسنة) ولو سنة فجر، ........(قوله إذ تعيينها إلخ) لأن السنة ما واظب عليها النبي - صلى الله عليه وسلم - في محل مخصوص، فإذا أوقعها المصلي فيه فقد فعل الفعل المسمى سنة، والنبي - صلى الله عليه وسلم - لم يكن ينوي السنة بل الصلاة لله تعالى." 

(‌‌كتاب الصلاة،‌‌باب شروط الصلاة،ج1،ص417،ط: سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"وأما الصلاة المسنونة فهي السنن المعهودة للصلوات المكتوبة، والكلام فيها يقع في مواضع: ........... أما الأول فوقت جملتها وقت المكتوبات؛ لأنها توابع للمكتوبات فكانت تابعة لها في الوقت."

(كتاب الصلاة،فصل الصلاة المسنونة،ج1،ص284،ط:دار الكتب العلمية)

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر میں ہے:

"لكن صحح قاضي خان عدم جواز أداء السنن بنية الصلاة وبنية التطوع فقال: لأنها صلاة مخصوصة فتجب مراعاة الصفة للخروج عن العهدة، وذلك بأن ينوي ‌السنة أو ‌متابعة النبي - عليه الصلاة والسلام - كما في المكتوبة؛ ولهذا الأحوط التصريح."

(كتاب الصلاة،باب شروط الصلاة،ج1،ص85،ط:دار إحياء التراث العربي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101567

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں