بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 محرم 1448ھ 24 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

سنیلہ نام رکھنا


سوال

سنیلہ نام رکھنا کیسا ہے اور اسکا معنی کیا ہے کیا یہ صحابیہ کا نام ہے ؟

جواب

سنیلہ عربی زبان کا لفظ نہیں ہے اور اردو زبان میں بھی اس کا کوئی معنی نہیں ہے، البتہ ابتدائی سین کے بغیر "  نَیلہ" لفظ  مستعمل ہے  ، جس کے معنی عَطیَہ ہے، اس معنی کے لحاظ سے بچی کانیلہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ سنینہ عربی زبان کا لفظ ہےاور’’سُنَینہ‘‘ ایک صحابیہ کا نام ہے،اسی طرح" سُنبُلہ" نام بھی  صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے ہے،  چنانچہ "سنینہ"اور "سنبلہ" ناموں میں سے کوئی نام  رکھنا درست اور باعث برکت ہے۔

اسد الغابۃ میں ہے:

"مخنف البكري  د ع: مخنف البكري يعد فِي البصريين.

روت عَنْهُ ابنته سنينة، أن رَسُول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ: " يا مخنف، صِلْ رحمك يطل عمرك، وافعل الخير يكثر خير بيتك، واذكر اللَّه عز وجل عند كل حجر ومدر يشهد لك يَوْم القيامة."

(باب الميم والخاء، ج: 5، ص: 122، ط:دار الكتب العلمية )

الاصابۃ فی تمییز الصحابہ میں ہے:

"أم ‌سنبلة الأسلمية قال ابن مندة: روت عنها عائشة....عن عروة- سمعت عائشة تقول: أهدت أم سنبلة الأسلميّة لرسول اللَّه صلى الله عليه وآله وسلم لبنا، فدخلت عليه فلم تجده، فقلت لها: إن رسول اللَّه صلى الله عليه وآله وسلم قد نهى أن نأكل ما تهديه الأعراب، فدخل رسول اللَّه صلى الله عليه وآله وسلم وأبو بكر، فقال: «يا أمّ سنبلة، ما هذا معك؟» قالت: لبن أهديته إليك. قال: «اسكبي يا أمّ سنبلة» ، فناولته رسول اللَّه صلى الله عليه وآله وسلم فشرب، فقالت عائشة: يا رسول اللَّه، قد كنت حدثتنا أنك نهيت عن طعام الأعراب. فقال: «يا عائشة، ليسوا بأعراب، هم أهل باديتنا، ونحن أهل حاضرتهم، إذا دعوناهم أجابوا فليسوا بأعراب."

(أم سنبلة الأسلمية، ج: 8، ص: 413، ط: دار الكتب العلمية)

القاموس الوحيد ميں هے:

"النيلة: عطيه"

(حرج النون، ص: 1732، ط:اداره اسلاميات )

فقط والله أعلم


فتویٰ نمبر : 144707101790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں