بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 محرم 1448ھ 11 جولائی 2026 ء

دارالافتاء

 

سنن اور نوافل کی قضا


سوال

     کیا قضا نماز کی ادائیگی میں سنت اور نفل بھی ادا کرنے چاہییں؟

جواب

قضا صرف فرض اور وتر نماز کی ہوتی ہے، سنن اور نوافل کی قضا نہیں ہے،البتہ اگر فجر کی سنتیں رہ جائیں تو اسی دن اشراق کا وقت داخل ہونے کے بعد سے لے کر زوال سے پہلے تک قضا کی جاسکتی ہیں، اس کے بعد انہیں بھی قضا نہیں کیا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144008200508

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں