بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگر ٹیسٹ کے لیے نکلنے والے خون سے وضو کا حکم


سوال

اگرگھر میں  شوگر  ٹیسٹ کیا جائے جس سے خون کا ایک انتہائی معمولی قطرہ نکلےتو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

کسی بھی ٹیسٹ کے لیے جسم سے خون نکالا جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا،  نماز یا دیگر عبادات کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہو گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) -بالفتح ويكسر- (منه) أي من المتوضئ الحي معتاداً أو لا، من السبيلين أو لا، (إلى ما يطهر) -بالبناء للمفعول:- أي يلحقه حكم التطهير. ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة، لما قالوا: لو مسح الدم كلما خرج، ولو تركه لسال نقض وإلا لا".

(‌‌كتاب الطهارة، سنن الوضوء،ج:1،ص:134،ط:دار الفكر - بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101380

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں