بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سفیان اور خراسان کے معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

 سفیان نام کے کیا معنی ہے اور خراسان نام کے معنی بتائیں؟

جواب

’سفیان‘‘ کا معنیٰ:   تیز اڑنے والا۔صحابہ کرام کے ناموں میں سے ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔

خراسان ایران کے ایک صوبہ کا نام ہے، اس کے معنی سورج طلوع ہونے کی جگہ یا یہ ’’خر‘‘ اور  ’’سان‘‘ کا مجموعہ ہے جس کے معنی ”کُلْ بِلا تَعب“ یعنی بغیر تھکن کے کھاؤ،(خزانۃ الادب)  یہ نام چوں کہ عموماً ایک علاقے کے لیے مستعمل ہے، اس لیے یہ نام نہیں رکھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201706

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں