بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سدیم نام رکھنا


سوال

"سدیم" ( سین کے پیش کے ساتھ) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"سُدَیم" کے حروفِ اصلی "س د م" ہیں، اس مادہ کے مختلف معانی آتے ہیں، اس کا ایک معنی نادم ہو کر غمگین ہو جانا آتا ہے، ایک معنی  فضا میں موجود غبار کے بھی آتے ہیں، ایک معنیٰ لالچ کے بھی آتے ہیں، ایک معنیٰ عاشق بھی ہیں۔

بعض معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، اور بعض کے اعتبار سے نامناسب ہے، اور بعض معانی کے اعتبار سے اگرچہ جائز ہے لیکن پسندیدہ نہیں ہے، لہٰذا غلط معنیٰ ک ے احتمال کی وجہ سے بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیا جائے۔

لسان العرب (12/ 284)

"والسدم: الحرص".

معجم اللغة العربية المعاصرة (2/ 1051):

" س د م

سديم [مفرد]:

1 - (فز) رطوبة جويّة وغبار ودخان وبخار، تجمُّعها في الجو يؤدِّي إلى الحدِّ من الرؤية.

2 - (فك) غيمة سوداء تكوّنت من الأجرام السماويّة والغازات الشديدة الحرارة التي تدور حول نفسها فتظهر وكأنّها سحابة رقيقة، ضباب رقيق".

معجم متن اللغة (3/ 130):

"السدم: الهم أو مع ندم؛ أو الغيظ مع الحزن".

معجم متن اللغة (3/ 130):

"السدم: المغتاظ: العاشق الشديد العشق".

معجم متن اللغة (3/ 131):

"السديم: الضباب الرقيق".

شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم (5/ 3035):

"[سَدِمَ]: السَّدَم: الحزن، يقال: نَدِم فلانٌ حتى سَدِم.

ويقال: السَّدَم: الهمُّ مع ندمٍ. ورجلٌ سادمٌ: نادمٌ".

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111201086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں