بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سبحان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

کیا سبحان نام رکھنا جائز ہے؟

جواب

سبحان باری تعالی کے لائقِ  شان صفت ہے، جس کے معنی عیوب  و نقائص سے پاک   ٹھہرانے  کے آتے ہیں، صرف  "سبحان"  نام رکھنا درست نہیں، اگر اسی لفظ سے نام رکھنا ہے تو  "عبد السبحان"  نام  رکھ لیا جائے، یا انبیاء علیہم السلام و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

مزید تفصیل کے  لیے دیکھیے:

سبحان نام رکھنا

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200696

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں