بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صبح صادق کے بعد تہجد پڑھنا


سوال

کیا صبح صادق کا وقت شروع ہونے کےبعد نماز فجر سے پہلے تہجد کی نمازپڑھی جا سکتی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں تہجد کی نماز کا وقت صبح صادق سے پہلے تک  ہے؛  لہذا صبح صادق کے بعد تہجد کی نماز نہیں پڑھی جاسکتی، البتہ تہجد کی نماز شروع کرلی ہو اور  پھر صبح صادق ہوجائے تو  یہ دو رکعت  مکمل کرلے۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر (1/ 146):

" وإلى أنه لو شرع في الوقتية عند الضيق ثم خرج الوقت في خلالها لم تفسد". 

حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 401):

"و تجتمع أيضاً في الوقت بالنسبة إلى صلاة الصبح والجمعة والعيدين، فإنه يشترط في ابتدائها وانتهائها وحالة البقاء، حتى لو خرج قبل تمامها بطلت. وينفرد شرط الانعقاد عن شرط الدوام وعن شرط البقاء في الوقت بالنسبة إلى بقية الصلوات فإنه شرط انعقاد فقط إذ لايشترط دوامه و لا وجوده حالة البقاء".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں