بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الاول 1446ھ 04 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

سب سے خوبصورت فرشتہ کون سا ہے؟


سوال

سب سے خوبصورت فرشتہ کون سا ہے؟

جواب

حضرت جبرئیل علیہ السلام کا تعارف کراتے ہوئے اللہ رب العزت فرماتے ہیں: ذو مرة فاستوى ، اس آیت کی تفسیر میں یہ بات ملتی ہے کہ حضرت جبریل علیہ السلام قوت والے ہیں، اور نظر آنے میں خوبصورت ہیں، تاہم یہ بات نہ مل سکی کہ سب سے خوبصورت فرشتے کون سے ہیں۔

تفسیر ماوردی میں ہے:

"{علمه شديد القوى}يعني: جبريل في قول الجميع.{ذو مرة فاستوى}فيه خمسة أوجه، أحدها: ذو منظر حسن ، قاله ابن عباس. الثاني: ذو غناء، قاله الحسن. الثالث: ذو قوة، قاله مجاهد وقتادة... الرابع: ذو صحة في الجسم وسلامة من الآفات...الخامس: ذو عقل ، قاله ابن الأنباري."

(سورة النجم، الآية:٦، ج:٥، ص:٣٩١، ط:دار الكتب العلمية)

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"علمه شديد القوى (٥) ذو مرة فاستوى (٦)...يقول تعالى مخبرا عن عبده ورسوله محمد صلى الله عليه وسلم أنه علمه الذي جاء به إلى الناس شديد القوى وهو جبريل عليه الصلاة والسلام، كما قال تعالى:إنه لقول رسول كريم ذي قوة عند ذي العرش مكين مطاع ثم أمين [التكوير:١٩-٢١]وقال هاهنا ذو مرة أي ذو قوة، قاله مجاهد والحسن وابن زيد. وقال ابن عباس: ‌ذو ‌منظر ‌حسن، وقال قتادة: ذو خلق طويل حسن. ولا منافاة بين القولين فإنه عليه السلام ‌ذو ‌منظر ‌حسن وقوة شديدة."

(سورة النجم، الآية:٥-٦، ج:٧، ص:٤١٢، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں