بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسٹنگ (کولڈ ڈرنگ) پینے کا حکم


سوال

اسٹنگ (کولڈ ڈرنگ) پینا کیسا ہے؟

جواب

مذکورہ اسٹنگ   بوتل کے پینے سے  اگرنشہ نہیں آتا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا پینا جائز ہے ۔

البتہ اس طرح کی انرجی ڈرنکس بسا اوقات صحت کے لیے مضر ہوسکتی ہیں، لہذا اس سلسلے میں طبی ماہرین کی رائے ملحوظ رکھنی چاہیے۔

حدیث شریف میں ہے:

"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولاتشربوا مسكرًا". 

(صحیح مسلم (3/ 1584)

شامی میں ہے:

" وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ".

(رد المحتار1/ 105ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012201648

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں