بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سوتے وقت قبلہ رُخ پیر پھیلانا درست نہیں


سوال

کیا سوتے وقت قبلہ رخ پیر پھیلانا درست ہے؟

جواب

مسنون طریقے پر سونے کی عادت بنائیں، اگر کسی وجہ سے قبلہ کی طرف پاؤ ں پھیلانا ہو قصداً یا  تساھلاً( یعنی معمولی اور ہلکا سمجھتے ہوئے) نہ ہو تو پھر گناہ نہیں، البتہ خلافِ ادب ضرور ہے۔

لہٰذاسوتے وقت حد درجہ کوشش ہونی چاہیے کہ اس طرح سویا جائے کہ قبلہ رُخ پیر نہ جائیں، البتہ اگر نیند میں بے خیالی میں پیر قبلہ رُخ ہوجائیں تو اس کا گناہ نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويكره) تحريماً (استقبال القبلة بالفرج) ولو (في الخلاء) بالمد: بيت التغوط، وكذا استدبارها (في الأصح كما كره) لبالغ (إمساك صبي) ليبول (نحوها، و) كما كره (مد رجليه في نوم أو غيره إليها) أي عمداً لأنه إساءة أدب، قاله منلا ناكير، (أو إلى مصحف أو شيء من الكتب الشرعية إلا أن يكون على موضع مرتفع عن المحاذاة) فلايكره، قاله الكمال".

( الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة ، باب مايفسد الصلاة وما يكره فيها، (ص: 89)ط: دار الكتب العلمية بيروت)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: مد رجليه) أو رجل واحدة ومثل البالغ الصبي في الحكم المذكور ط (قوله أي عمداً) أي من غير عذر أما بالعذر أو السهو فلا ط....(قوله: لأنه إساءة أدب) أفاد أن الكراهة تنزيهية ط، لكن قدمنا عن الرحمتي في باب الاستنجاء أنه سيأتي أنه بمد الرجل إليها ترد شهادته. قال: وهذا يقتضي التحريم فليحرر، (قوله: إلا أن يكون) ما ذكر من المصحف والكتب؛ أما القبلة فهي إلى عنان السماء".

( الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة، باب مايفسد الصلاة وما يكرها فيها، مطلب في الاحكام المساجد، (٢ / ٤٢٧)، ط: دار عالم الكتب)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144406100242

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں