بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوشل میڈیا پر اپنی تصویر لگانا


سوال

 اگر کوئی شخص اپنی تصویر فیس بک یا واٹس ایپ سٹیٹس پر لگاتا ہے،  جس کی وجہ سے لوگ اس کی  واہ واہ کرتے ہیں یا ماشاءاللہ کہتے ہیں، ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب

کسی شدید ضرورت  کے بغیر جان دار   کی تصویر بنانا، کھنچوانا، یا استعمال کرنا ناجائز  ہے؛  لہذا فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ   پر اپنی یا کسی بھی جان دار کی  تصاویر لگانا  اور اس پر   "ماشاء اللہ"  یا "واہ واہ" کہنا جائز نہیں ہے۔

شرح النووي على مسلم (14 / 81):

"قال أصحابنا وغيرهم من العلماء: تصوير صورة الحيوان حرام شديد التحريم، و هو من الكبائر؛ لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث، و سواء صنعه بما يمتهن أو بغيره فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى."

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں