بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیوز کو لائک اور فولو کرنا


سوال

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں سوشل میڈیا پلیٹ فورم کی ویڈیوز کو  ''like'' اور'' follow'' کرنا جس میں غیر مسلموں کی ویڈیوز بھی شامل ہیں کیسا ہے؟ کیایہ درست ہے؟

جواب

جاندار کی ویڈیو بنانا، دیکھنا، اور اسے like یا  follow کرنا ناجائز ہے؛ کیوں کہ شریعتِ مطہرہ میں جاندار کی تصویر کے بارے میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

احکام القرآن للجصاص میں ہے:

"وقوله تعالى وتعاونوا على البر والتقوى يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان تعالى لأن البر هو طاعات الله وقوله تعالى ‌ولا ‌تعاونوا ‌على ‌الإثم ‌والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى."

(سورة المائدة، آية:2، ج:3، ص:296، ط:دار إحياء التراث العربي)

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"عن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أشد الناس عذاباً عند الله المصورون»."

(کتاب اللباس، باب التصاویر، ج:2، ص:1274، رقم:4497، ط: المکتب الإسلامي)

"ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کویہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”اللہ تعالیٰ کے ہاں سخت ترین عذاب کا مستوجب، مصور (تصویر بنانے والا)ہے۔"

(مظاہر حق جدید)

البحر الرائق میں ہے:

"وظاهر ‌كلام ‌النووي ‌في ‌شرح ‌مسلم ‌الإجماع ‌على ‌تحريم ‌تصويره صورة الحيوان وأنه قال قال أصحابنا وغيرهم من العلماء تصوير صور الحيوان حرام شديد التحريم...وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث."

(کتاب الصلاۃ،باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:2، ص:2، ط:دار الکتب الإسلامي)

بنایہ شرح ہدایہ میں ہے:

"قال: ولا يجوز‌‌ الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية، والمعصية لا تستحق على العقد...إذ لا يستحق على أخذ شيء يكون به عاصيا شرعا. وقال شيخ الإسلام الأسبيجابي في شرح " الكافي ": ولا تجوز الإجارة على شيء من الغناء والنوح والمزامير والطبل أو شيء من اللهو ولا على الحداء وقراءة الشعر ولا غيره ولا أجر في ذلك، وهذا كله قول أبي حنيفة وأبي يوسف ومحمد، لأنه معصية ولهو ولعب."

(كتاب الإجارات، باب الإجارة الفاسدة،الاستئجار على الغناء، ج:10، ص:282/ 283، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101766

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں