بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1446ھ 16 جون 2025 ء

دارالافتاء

 

سری نمازوں میں منفرد کے لیے جہری قراءت کا حکم


سوال

سری نمازیں اگر انفرادا ً پڑھ رہے ہوں تو بلند آواز سے پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب

منفرد (یعنی اکیلے نماز پڑھنے والے ) کے لیے سری نمازوں  (ظہر،عصر کی نماز) میں آہستہ آواز سےقراءت کرنا افضل ہے، البتہ اگر بلند آواز سے قرآت کی تو نماز ہوجائے گی ، سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و المنفرد لايجب عليه السهو بالجهر و الإخفاء؛ لأنهما من خصائص الجماعة، هكذا في التبيين."

( کتاب الصلاة، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 128، ط: رشیدیه)

رد المحتار میں ہے :

"والحاصل أن الجهر في الجهرية لايجب على المنفرد اتفاقاً؛ وإنما الخلاف في وجوب الإخفاء عليه في السرية، وظاهر الرواية عدم الوجوب كما صرح بذلك في التتارخانية عن المحيط، وكذا في الذخيرة وشروح الهداية: كالنهاية والكفاية والعناية ومعراج الدراية. وصرحوا بأن وجوب السهو عليه إذا جهر فيما يخافت، رواية النوادر اهـ فعلى ظاهر الرواية لا سهو على المنفرد إذا جهر فيما يخافت فيه وإنما هو على الإمام فقط."

(کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، ج: 2، ص: 81، ط: دار الفکر)

بدائع الصنائع میں ہے:

"وذكر عصام بن أبي يوسف في مختصره وأثبت له خيار الجهر والمخافتة، استدلالا بعدم وجوب السهو عليه إذا جهر، والصحيح رواية الأصل لقوله صلى الله عليه وسلم: "صلاة النهار عجماء من غير فصل"; ولأن الإمام مع حاجته إلى إسماع غيره يخافت فالمنفرد أولى."

(کتاب الصلاۃ، فصل فی بیان الواجبات الأصلیة فی الصلوة، ج: 1، ص: 505، ط: دارالحدیث)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144612100228

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں