بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

صرف 6 تولہ سونے پر زکات واجب نہیں


سوال

میرے پاس 6 تولہ سونا ہے، اس میں سے آدھا میرے استعمال میں ہے تو کیا اس پر مجھے زکات ادا کرنی ہوگی؟

 

جواب

واضح رہے کہ سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ سونا ہے، لہذا اگر ملکیت میں صرف ساڑھے سات تولہ سونے سے کم ہو اور اس کے ساتھ  کچھ نقدی، مالِ  تجارت وغیرہ نہ ہو تو پھر اس سونے پر زکوۃ نہیں۔لیکن  اگر اس کے ساتھ کوئی چاندی، مال تجارت یا نقد رقم ہے تو پھر   چاندی کا نصاب شمار کیا جائے گا،اس لیے نصاب پر  سال پورا ہونے پرسونے کے ساتھ ان سب کی مجموعی قیمت پر ڈھائی فیصد زکوۃ واجب ہوگی ۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:

"فأما إذا كان له الصنفان جميعاً فإن لم يكن كل واحد منهما نصاباً بأن كان له عشرة مثاقيل ومائة درهم، فإنه يضم أحدهما إلى الآخر في حق تكميل النصاب عندنا ... (ولنا) ما روي عن بكير بن عبد الله بن الأشج أنه قال: مضت السنة من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم بضم الذهب إلى الفضة والفضة إلى الذهب في إخراج الزكاة، ولأنهما مالان متحدان في المعنى الذي تعلق به وجوب الزكاة فيهما وهو الإعداد للتجارة بأصل الخلقة والثمنية، فكانا في حكم الزكاة كجنس واحد، ولهذا اتفق الواجب فيهما وهو ربع العشر على كل حال وإنما يتفق الواجب عند اتحاد المال. وأما عند الاختلاف فيختلف الواجب وإذا اتحد المالان معنىً فلا يعتبر اختلاف الصورة كعروض التجارة، ولهذا يكمل نصاب كل واحد منهما بعروض التجارة ولا يعتبر اختلاف الصورة، كما إذا كان له أقل من عشرين مثقالاً وأقل من مائتي درهم وله عروض للتجارة ونقد البلد في الدراهم والدنانير سواء فإن شاء كمل به نصاب الذهب وإن شاء كمل به نصاب الفضة، وصار كالسود مع البيض، بخلاف السوائم؛ لأن الحكم هناك متعلق بالصورة والمعنى وهما مختلفان صورة ومعنى فتعذر تكميل نصاب أحدهما بالآخر."

(‌‌كتاب الزكاة، فصل مقدار الواجب في زكاة الذهب، ج:2، ص:19، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں