سر پر مہندی لگانے سے وضو ہو جاتا ہے یا نہیں؟ اگر مہندی خشک نہ ہوئی ہو؟
اگر سر پر مہندی کا لیپ خشک ہوگیا ہو ، اور مہندی جمی ہوئی ہو تو اس پر مسح کرنے سے مسح درست نہیں ہوگا،کیوں کہ خشک جمی ہوئی مہندی بالوں تک پانی کی تری پہنچنے سے مانع ہے،البتہ اگر مہندی تازہ ہو (گیلی ہو)اور مہندی زیادہ گاڑھی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی تری بالوں تک پہنچ جائے یا مہندی دھوئی گئی ہو اور صرف مہندی کا رنگ باقی ہو تو اس پر مسح کرنے سے وضو درست ہوگا۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"والخضاب إذا تجسد ويبس يمنع تمام الوضوء والغسل. كذا في السراج الوهاج ناقلًا عن الوجيز."
(كتاب الطهارة، الباب الاول في الوضوء، الفصل الأول في فرائض الوضوء، ج:1، ص:4، ط:دارالفکر بیروت)
فتاوی شامی میں ہے:
"(ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى
(قوله:به يفتى ) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة، قال في شرحها: ولأن الماء ينفذه لتخلله، وعدم لزوجته وصلابته والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن ا هـ"
(کتاب الطھارة، فرض الغسل، ج:1، ص:154، ط:سعيد)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144611100488
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن