بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سر کا مسح کرتے ہوئے انگلیوں کو پیچھے لے جانا پھر آگے لانا


سوال

وضو میں سر کا مسح کرتے وقت ہاتھ کی انگلیوں کو آگے سے پیچھے کی طرف لے  جا کر ، پھر پیچھے سے آگے لانا صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

سر پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ :سرکے ابتدائی حصہ پر دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں اور انگلیاں رکھ کر گردن تک اس طریقے سے لے جائے کہ اس سے تمام سر کا احاطہ ہو ، اس طریقہ سے سر کے مسح کرنامسنون ہے۔

باقی  اگر  کوئی شخص سوال میں   مذکورہ طریقہ کے مطابق مسح کرتا ہے تو اس کا مسح درست ہو جائے گا ، لیکن یہ  مسنون طریقہ نہیں ہے، نیز عوام میں یہ بات بھی معروف ہے کہ سر کا مسح کرتے ہوئے شہادت کی انگلیوں کو سر سے جدا رکھا جائے اور اخیر میں اُس سے کانوں کا مسح کیا جائے تو سمجھ لینا چاہیے  کہ انگلیوں کو سر سے جدا رکھنے والی بات  سنت اور حدیث  سے  ثابت  نہیں ہے۔

فتح القدير للكمال ابن الهمام (1/ 20):

"و المسنون في كيفية المسح: أن يضع كفيه و أصابعه على مقدم رأسه آخذاً إلى قفاه على وجه يستوعب، ثم يمسح أذنيه على ما يذكره، و أما مجافاة السباحتين مطلقاً؛ ليمسح بهما الأذنين والكفين في الإدبار؛ ليرجع بهما على الفودين، فلا أصلَ له في السنة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200915

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں