بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شراب پینے سے وضو کاحکم


سوال

کیا شراب پینا مفسد وضو ہے؟ شراب پینے سے وضو ٹوٹتا ہے؟

جواب

واضح رہے شراب ایک ناپاک چیز ہے جس کا پینا  حرام ہے۔ احادیث میں اس کے پینے والوں کے لیے سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

بصورتِ مسئولہ اگر کسی شخص کو  شراب  پینےسے اتنا نشہ ہوجائے کہ اس کی چال اپنی حالت پر برقرار نہ رہے اور اس کی زبان سے بہکی بہکی  باتیں  نکلنے لگیں  اور رشتوں کی تمیز ختم ہوجائے تو  اس کا وضو  ٹوٹ جائے گا، اور اس حالت میں نماز پڑھنا بھی  جائز نہیں ہوگا، اگر کسی بدنصیب مسلمان نے شراب پی لی (اعاذنا اللہ منہا) اور اس سے نشہ ہوگیا تو اسے نماز سے روک دینا چاہیے۔

باقی اس کا گناہ اس کے ذمے ہوگا اور بشرطِ ثبوت، حد یا تعزیری سزا کا اجرا اسلامی حکومت کے ذمے ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) ينقضه (إغماء) ومنه الغشي  (وجنون وسكر) بأن يدخل في مشيه تمايل ولو بأكل الحشيشة.

 (قوله: وسكر) هو حالة تعرض للإنسان من امتلاء دماغه من الأبخرة المتصاعدة من الخمر ونحوه، فيتعطل معه العقل المميز بين الأمور الحسنة والقبيحة إسماعيل عن البرجندي (قوله: يدخل) أي به. قال في النهر: واختلف في حده هنا وفي الأيمان والحدود؛ فقال الإمام: إنه سرور يزيل العقل فلا يعرف به السماء من الأرض ولا الطول من العرض وخوطب زجراً له. وقالا: بل يغلب عليه فيهذي في أكثر كلامه، ولا شك أنه إذا وصل إلى هذه الحالة فقد دخل في مشيته اختلال، والتقييد بالأكثر يفيد أن النصف من كلامه لو استقام لا يكون سكران وقد رجحوا قولهما في الأبواب الثلاثة. قال في حدود الفتح: وأكثر المشايخ على قولهما واختاروه للفتوى؛ وفي نواقض المجتبى الصحيح قوله: ما اهـ أي فلا يشترط في حده أن يصل إلى أن لا يعرف الأرض من السماء.
(قوله: ولو بأكل الحشيشة) ذكره في النهر بحثًا، واستدل له بما في شرح الوهبانية من أنهم حكموا بوقوع طلاقه إذا سكر منها زجرًا له. قال الشيخ إسماعيل: ولايخفى أن قول البرجندي من الخمر ونحوه شامل له إذا تعطل العقل، وقول البحر بمباشرة بعض الأسباب.

(نواقض الوضو، ج: 1، ص: 143، ط: ایچ ایم سعید) 

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200986

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں